شادی کے دعوت نامہ پر مودی کو ووٹ دینے کی اپیل

   

حیدرآبادی دلھے کا انوکھا اقدام ، ابتدائی مزاحمت کے بعد دلہن بھی مان گئی
حیدرآباد ۔ 11فبروری ( پی ٹی آئی ) شادی بیاہ کے دعوت نامے بالعموم تحفے تحائف دینے سے گریز کی درخواست کے ساتھ آیا کرتے ہیں لیکن حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص آنے والے لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کو ووٹ دینے اپنے مہمانوں سے درخواست کرتے ہوئے شادی کا رقعہ طبع کروایا ہے ۔ مکیش راؤ پانڈے نے جو مودی کا کٹر حامی ہے اپنے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ تحفے دینے سے گریز کیا جائے اور اس کے بجائے شادی کرنے والے اس جوڑے کو تحفہ کے طور پر آنے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کو ووٹ دیا جائے ۔ شادی کے رقعہ کے سرورق پر یہ عبارت درج کی گئی ہے ’’ ہماری شادی میں آپ کا تحفہ 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کیلئے آپ کا ووٹ ہوگا ‘‘ ۔ 21فبروری کو مقرر اس شادی کا دعوت نامہ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ پانڈے نے جو ایک سرکاری ملازم ہے اپنی شادی کے رقعہ پر یہ مسیج طبع کرنے کا نظریہ پہلی مرتبہ ظاہر کیا تو اس کو نہ صرف اپنے خاندان کے ارکان بلکہ ہونے والی دلہن سے بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باوجود وہ اپنے موقف پر اٹل رہا اور دوسروں کو منانے کی ترغیب دینے میں کامیاب ہوگیا ۔ پانڈے نے مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم سب روزمرہ کے اُمور زندگی میں مصروف رہتے ہیں چنانچہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرنے کیلئے وقت نکالنا دشور ہوجاتا ہے ، کم سے کم ہم اتنا تو کرسکتے ہیں کہ اس شخص کی تائید و مدد کی جائے جو ملک کی خدمات کیلئے مکیش راؤ پانڈے نے 600رقعے طبع کیا جن کی تقسیم بھی شروع ہوگئی ہے ۔ مکیش راؤ نے کہا کہ اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن بحیثیت عام شہری وہ وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کرتاہے ۔ً