شادی کے دن دلہا دولہن نے خون دیکر لڑکی کی جان بچائی

   

لکھنو: اترپردیش کے پولیس ملازمین اشیش کمار مشرا نے سوشیل میڈیا پر ایک جوڑے کی تصویر شیئر کی ہے۔ دلہا اوردولہن نے اپنی شادی کے دن خون کا عطیہ دے کر ایک نوجوان لڑکی کی زندگی بچائی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کی مدد کیلئے کوئی نہیں آرہا تھا ۔ یہ کسی دوسرے طبقہ کی لڑکی تھی اس لئے خون دینے کیلئے کوئی تیار نہیں تھا۔