شادی کے فوری بعد دلہن مہر کی رقم اور طلائی زیوارات لیکر فرار

   

حیدرآباد 16 ستمبر (یو این آئی) شادی کے فوری بعد دلہن مہر کی رقم اور طلائی زیوارات لے کر فرار ہوگئی۔ یہ عجیب وغریب واقعہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں پیش آیا۔بنگالورو کے رہنے والے محمد الیاس نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز وٹے پلی علاقہ کے ایک گھر میں ان کا مقامی لڑکی سے نکاح پڑھایا گیا جس کے بعد دلہن بیوٹی پارلر جانے کے بہانے مہر کی رقم 50 ہزار روپئے اور ایک لاکھ 75 ہزار کے طلائی زیوارات لے کر فرار ہوگئی۔ دلہے نے الزام لگایا کہ دلہن کو فرار کروانے میں گھر کے ہی افراد نے مدد کی ہے ۔ شادی کے فوری بعد دلہن کے فرار ہوجانے پر دلہا سکتہ میں آگیا۔ دلہے نے میڈیا کو بتایا کہ نکاح کے بعد زبردستی طورپر لڑکی پارلر کو گئی۔اس نے کہا کہ نکاح سے پہلے اس نے دو لاکھ روپئے کا سامان لڑکی کے گھر ڈلوایاتھا۔انہوں نے کہاکہ قاضی کو پانچ ہزارروپئے دیئے گئے ۔