شادی کے لیے لڑکے کی والدہ کے انکار پر خود کشی

   

حیدرآباد ۔ شادی کیلئے لڑکے کی والدہ کا انکار ایک لڑکی کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 19سالہ لڑکی سجاتا نے خودکشی کرلی ۔ علاقہ گنگاباؤلی کے ساکن راجو سنگھ کی لڑکی سجاتا گذشتہ دو سال سے وجئے سنگھ نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے ۔ اس شادی سے سجاتا کی والدہ اور اس کا بھائی راضی تھے ، تاہم لڑکے کے والد کو یہ رشتہ پسند نہیں تھا اور اس نے انکار کردیا تھا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔