شادی کے منڈپ میں آگ لگنے کا واقعہ

   

حیدرآباد28مئی (یو این آئی) شادی کے منڈپ میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش میں پیش آیا۔ چتم پاڈو علاقہ میں جھونپڑی میں لگی آگ نے شادی کے منڈپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی دلہا، دلہن اور ان کے تمام رشتہ داروں میں افراتفری مچ گئی۔خوفزدہ مہمان اپنی جان بچانے دوڑ پڑے ۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے ۔اس واقعہ میں شادی کا منڈپ جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔