شادی کے موقع پر دلہے کے دوستوں نے پٹرول کا تحفہ دیا

   

حیدرآباد : شادی کے موقع پر نوبیاہتا جوڑے کو مہمان مختلف تحائف وغیرہ دینے کا رواج عام ہے تاہم تلنگانہ میں ایک شادی کے موقع پر انوکھا تحفہ دیاگیا ہے جس نے مہمانوں کے ساتھ دلہا اور دلہن کو بھی حیرت میں ڈال دیا ۔ دلہے کے دوستوں بھاسکر ، ستیش ، سرینواس، نوین اور دوسروں نے شادی کے موقع پر ایک لیٹر پٹرول کا کین تحفہ کے طورپر پیش کیا۔اس کین پر انگریزی میں لکھاگیا کہ دوستوں کا تحفہ پٹرول۔ہفتہ کی شب جنگاوں کے نرمٹا علاقہ میں شادی کی تقریب میں تحفہ دینے کے دوران ان دوستوں نے دلہے کو یہ مشورہ دیاکہ وہ اس پٹرول کا استعمال کفایت سے کرے ۔ دوستوں کی جانب سے انوکھاتحفہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کو ظاہر کرنے دیاگیا ہے ۔