شادی کے نام پر جنسی استحصال کرنے والا شخص گرفتار

   

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس کی کارروائی ، سوشیل میڈیا سے دوستی کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ /28 اگست (سیاست نیوز) سوشیل نٹ ورکنگ سائیٹ کے ذریعہ پہچان اور پھر شادی کے نام پر جنسی استحصال رقمی لین دین اور پھر شادی سے انکار ، عاشق کی زیادتی کو برداشت کرنے والی ایک لڑکی نے پولیس سے شکایت کردی ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 27 سالہ شخص پرنئے گوڑہ کے خلاف پولیس نے شکایت درج کرلی ۔ سرورنگر پولیس کے مطابق پیشہ سے خانگی ملازم گوڑہ کی پہچان جون کے مہینے میں ایک لڑکی سے انسٹراگرام پر ہوئی تھی جس کے بعد ان دونوں میں بات چیت محبت اور سیر و تفریح تک پہونچ گئی ۔ اس دوران والدین سے ملاقات کروانے کے بہانے پرنئے گوڑہ لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا اور اس سے جنسی خواہش پوری کی جس کے بعد اس طرح تین تا 4 مرتبہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا اور ایک سے زائد مرتبہ لڑکی سے خود کو بیمار بتاکر رقم لیا ۔ اس کی محبت میں لڑکی نے رقم کے علاوہ اپنے تین تولہ کے طلائی زیورات بھی اس کے حوالے کردیا ۔ ان زیورات کو رہن رکھنے کے بعد گوڑہ نے لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کردیا اور لڑکی کو پہچاننے سے تک انکار کردیا ۔ لڑکی نے سرورنگر پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس نے پرنئے گوڑہ کو حراست میں لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔