شادی کے نام پر دھوکہ ، سافٹ ویر انجینئر گرفتار

   

حیدرآباد۔ شادی کے نام پر قریبی رشتہ دار کو دھوکہ دینے کے الزام میں سرور نگر پولیس نے سافٹ ویر انجینئر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پون چمپاپیٹ ناگرجنا کالونی کا ساکن ہے جو سال 2015ء سے قریبی رشتہ دار خاتون کے ساتھ رابطہ میں تھا اور سال 2017ء میں پون نے خاتون کو اپنے ساتھ بنگلورو لے گیا جہاں اُس وقت وہ ملازمت کرتا تھا اور اس نے اس خاتون سے شادی بھی کرلی جس کے بعد دونوں نے اوٹی میں ہنی مون منایا۔ شادی کے نام پر خاتون کا جنسی استحصال کرنے کے بعد اس نے افراد خاندان کی ناراضگی کو بنیاد بناکر خاتون کو دھوکہ دیا۔ متاثرہ خاتون نے سرور نگر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد پون کو گرفتار کرلیا۔