متاثرہ لڑکیاں پولیس اسٹیشن پہونچ گئیں، تیسری لڑکی کے ساتھ شادی کی کوشش میں جیل منتقل
حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) دو لڑکیوں سے عاشقی اور تیسری لڑکی سے شادی کی کوشش ایک نوجوان کیلئے مہنگی ثابت ہوئی جہاں پولیس نے ایک دھوکہ باز نوجوان کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔ تاہم مدھورا نگر پولیس کیلئے یہ مقدمہ ناقابل بیان تجربہ کا سبب بن گیا ۔ چونکہ نوجوان کی گرفتاری خود پولیس کیلئے درد سر کا سبب بن گئی ۔ عاشق کی گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن پہونچی دونوں لڑکیوں نے عاشق پر اپنا دعوی پیش کیا ۔ یہ سارا واقعہ ایک فلمی انداز میں اختتام کو پہونچا ۔ دونوں لڑکیوں کے دعوؤں کے درمیان پولیس نے بالآخر بابا فخرالدین کو جیل منتقل کردیا اور چین کی سانس لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رائے چوٹی ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والا بابا فخرالدین نے شہر میں دونوں لڑکیوں کو دھوکہ دینے کے بعد تیسری لڑکی سے شادی کی تیاری کرلی تھی اور لڑکی سے منگنی کر رہا تھا کہ عین تقریب سے قبل پولیس نے داخلہ لیا اور انگوٹھی پہننے کی تیاری کر رہے فخرالدین کو ہتھکڑی پہناتے ہوئے شہر منتقل کردیا ۔ مدھورا نگر پولیس کی ایک ٹیم نے سب انسپکٹر اقبال کی قیادت میں رائے چوٹی پہونچکر فخرالدین کو حراست میں لے لیا ۔ فخرالدین کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کی گئی تھی ۔ بابا فخرالدین مادھاپور کے ایک ہاسپٹل میں کام کرتا تھا ۔ اس دوران اسی ہاسپٹل میں کام کرنے والی لڑکی سے اس کی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور بات شادی تک پہونچی ۔ شادی کا وعدہ کرتے ہوئے فخرالدین نے لڑکی سے ملاقاتیں کی ۔ فخر الدین پر لڑکی سے جنسی وابستگی کا الزام ہے ۔ اس لڑکی کا استعمال کرنے کے بعد فخرالدین نے ملازمت چھوڑی اور کارخانہ سکندرآباد کے ایک ہاسپٹل میں ملازمت اختیار کرلی اور پھر اس مقام پر بھی وہی کہانی کو دہرایا ۔ یہاں ایک لڑکی سے اس کی ملاقات محبت اور شادی کے وعدے تک پہونچی اور فخرالدین پر الزام ہے کہ اس نے شادی سے قبل ہی شادی شدہ زندگی کا مزہ لوٹ لیا ۔ جس کے بعد وہ تقریباً چھ ماہ قبل اس نے ملازمت چھوڑ دی اور اپنے آبائی مقام رائے چوٹی چلا گیا ۔ جہاں اس ماہ کی 24 تاریخ کو وہ منگنی کر رہا تھا ۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رائے چوٹی پہونچکر فخرالدین کو حراست میں لے لیا ۔ جس کے بعد مدھورا نگر پولیس اسٹیشن پر ہنگامہ مچ گیا ۔ فخرالدین کی مبینہ دھوکہ دہی کا شکار دونوں لڑکیاں پولیس اسٹیشن پہونچی اور فخرالدین کو حوالے کرتے ہوئے بابا میرا ہے کی دہائی دینے لگیں جس پر پولیس نے فخرالدین کو جیل منتقل کردیا ہے ۔ ع