شادی کے نام پر دھوکہ دینے والی خاتون گرفتار

   

نیلور کی حیدرآباد میںہاسٹل مقیم خاتون ماضی میں بھی سزا یافتہ
حیدرآباد /12 جون ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر دھوکہ دینے والی ایک جعلساز خاتون کو سائبرآباد پولیس کے سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ کے ارچنا جو یہاں بیگم پیٹ علاقہ میں واقع ایک لیڈیز ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ جس کا آبائی مقام نیلور آندھراپردیش بتایا گیا ہے ۔ پولیس سائبر کرائم کو 18 مئی کو ایک شکایت حاصل ہوئی تھی ۔ پولیس نے کارروائی کے بعد ارچنا کو گرفتار کرلیا ۔ ارچنا سابق میں جیل جاچکی ہے اور 5 ماہ جیل کی سزا کاٹنے کے بعد وہ ڈسمبر میں رہا ہوئی تھی ۔ اس خاتون کی جانب سے دھوکہ دہی کا یہ طریقہ کار ہے کہ ارچنا تلگو میٹریمونی ویب سائیٹ پر فرضی خود کو خوبصورت ظاہر کرنے والی فرضی تصاویر اور نام و پیشہ کے ساتھ ویب سائیٹ پر اپنا پروفائیل ڈاون لوڈ کرتی ہے اور صرف بیرونی ممالک امریکہ اور لندن دیگر ممالک کے افراد ہی سے رابطہ کی خواہش کرتی ہے ۔ جیسے ہی لوگ اس کی فرضی تصویر اور پروفائیل کو دیکھ کر متاثر ہوتے ہوئے اس سے رابطہ کرتے ہیں اور رابطہ قائم ہونے کے بعد ارچنا لڑکے کا نمبر حاصل کرلیتی ہے اور اس سے رابطہ شروع کرتے ہوئے آہستہ آہستہ اپنی جعلسازی کا شکار بناتی ہے ۔ 18 مئی کو حاصل شکایت بھی اس نے امریکہ میں موجود ایک سافٹ ویر تلگو انجینئیر سے رابطہ کیا اور اس کے والدین کا نمبر حاصل کیا اور پلاٹنیم رنگ ساڑی اور دیگر اشیاء کیلئے اس سے تقریباً دیڑھ لاکھ روپئے اپنے اکاونٹ میں منگوائے اور رابطہ منقطع کرلیا ۔ پولیس نے شکایت کے بعد اسے گرفتار کرلیا ۔