شادی کے نام پر مطلقہ خاتون کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر مطلقہ خاتون کا جنسی استحصال کرنے والے ایک سیکوریٹی گاڑڈ کو شاہ علی بنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 23 سالہ محمد ارشد کو گرفتار کرلیا ۔ ارشد کاٹے دھن میں واقع یونانی فارمیسی میں سیکوریٹی گارڈ کا کام کرتا تھا اور شکر گنج شاہ علی بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ارشد نے شکایت گذار لڑکی سے محبت کا ڈھونگ کیا اور شادی کی پیشکشی کی اور لڑکی کو اس بات کا یقین دلایا کہ مطلقہ سے شادی کرنے میں بڑا اجر و ثواب ہے اور وہ اسی نیت سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔ شکایت گذار خاتون کو اپنی باتوں میں ڈال کر اس نے شہر کی مختلف ہوٹلوں میں لڑکی سے مبینہ طور پر اس کی جنسی خواہش پوری کی اور اب شادی سے ٹال مٹول کر رہا تھا ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس شاہ علی بنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔