شادی کے نام پر مطلقہ کو دھوکہ، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔ شادی کے نام پر مطلقہ کو دھوکہ دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رچہ کنڈہ پولیس کے سائبر کرائم یونٹ نے خاتون کی شکایت کے بعد 40 سالہ کمار راج ونش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنگلور کے ساکن اس شخص نے انڈین مینجمنٹ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد بزنس شروع کیا اور اس میں نقصان کے بعد رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کیا جس میں بھی نقصان کے بعد اس نے اپنی تمام تفصیلات کو ڈیٹنگ ویب سائیٹ پر ڈال دیا اس دوران اس دھوکہ باز کے رابطہ میں متاثرہ خاتون آئی اور اس نے اپنی شناخت کے ساتھ ساتھ مطلقہ ظاہر کیا۔ مارچ 2019 سے دوستی بنی اور اس نے اپنی کمپنی میں خاتون کے بیٹے کو ملازمت اور حصہ داری کا جھانسہ دیا اور بعض موقعوں پر 3 لاکھ روپئے اپنے بینک کھاتے میں ٹرانسفر کروایا اور رابطہ منقطع کرلیا۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا۔