شادی گھر سے سوا لاکھ سے زیادہ کی غیر قانونی شراب ضبط

   

اجین27اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش کے اجین شہر کے مہاکال تھانہ علاقے کے ایک شادی گھر میں کھڑی ایک کار سے پولیس نے سوا لاکھ روپے کی غیرقانونی شراب کے ساتھ ہی ہتھیار بھی ضبط کئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے جے سنگھ پورا علاقے کے ایک میرج گارڈن میں رکھی ایک میرج گارڈن میں کھڑی ایک کار سے 19پیٹی اور ٹین شیڈ سے 34پیٹی دیسی شراب اور کار سے تین تلوار کل دیررات برآمد کی گئیں۔پولیس نے ایک لاکھ 32ہزار روپے کی کل 53پیٹی غیر قانونی شراب کی برآمد کیں۔اس معاملے میں پولیس نے آج صبح کیسر سنگھ ،اس کے دو بیٹے سنیل اور سنجے سمیت منوج ،نریندر اور سعید کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے معاملے کی تحقیق شروع کردی ہے ۔