شادی

   

حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (راست) جناب سید عبدالمنان مرحوم ریٹائرڈ کنٹرولر آر ٹی سی کی دختر مس عطیہ سلطانہ کا عقدنکاح جناب محمد محسن فرزند جناب محمد غوث صلاح الدین مرحوم کے ساتھ جمعرات کو جی ایس پیالیس پانی کی ٹانکی سنتوش نگر میں بعد نماز عشاء بحسن وخوبی انجام پایا۔ محفل نکاح میں احمد پاشاہ قادری، محمد وقاراحمد، ڈاکٹر غلام انورجیلانی، سید عبدالغنی کے علاوہ دوست احباب، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس مرزا جاوید علی بیگ، رفیق محمد، محمد عرفان، عمران، معین، متین، محمد اسحاق فیاض نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
٭٭ الحاج محمد عارف قریشی المرزائی کے فرزند جناب محمد عبدالحنان عادل کی شادی جناب محمد چاند پاشاہ (ایم پی ٹی سی) کی دختر کے ساتھ 15 ڈسمبر کو بعد عشاء کنگس کوہ نور کنونشن گڈی ملکاپور مہدی پٹنم میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ امیر جامعہ نظامیہ مولانا علی اکبر نظام الدین حسینی صابری نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کی۔ محفل عقد میں علماء کرام، سجادگان، قائدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جناب محمد عبدالغفار عاکف، محمد عبدالمنان سیف، محمد ثاقب، محمد ہاتف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔