شادی

   

حیدرآباد ۔ /26 جنوری (پریس نوٹ) جناب محمد عبدالقادر رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے فرزند جناب محمد عبدالغفار غازی کا عقد نکاح جناب خواجہ رفیع الدین کی دختر کے ساتھ /23 جنوری کو مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر مہدی پٹنم میں بعد نماز عشاء بحسن و خوبی انجام پائی ۔ اس محفل شادی میں ہریش راؤ وزیر فینانس تلنگانہ کے پربھاکر ریڈی ایم پی ، جناب محمد مسیح اللہ خاں صدرنشین حج کمیٹی ، جناب فاروق حسین ایم ایل سی کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ استقبالیہ ایس ڈی آر پیالس عطا پور رنگ روڈ میں ترتیب دیا گیا ۔ مسرس محمد عبدالسلیم ، محمد عبدالعلیم اور جناب محمد عبدالقادر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔