شادی

   

حیدرآباد ۔8جنوری ( سیاست نیوز) جناب سید اعزاز الرحمن نائب صدرنشین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و گرپو آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کی دختر ڈاکٹر سامیہ اعزاز ، ایم بی بی ایس کی شادی مسٹر اشہر حسن لطیف بی ای ایم ایس ( یو ایس اے ) فرزند جناب واصف حسن لطیف کے ساتھ ملیکا کنونشن سنٹر و گارڈنس واقع ایئرپورٹ روڈ شمس آباد حیدرآباد میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز و اقارب ، مذہبی و سیاسی سماجی قائدین سربرآوردہ اصحاب و مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں ، سینئر آئی اے ایس ، آئی پی ایس عہدیداروں ، ڈاکٹروں ، انجنیئروں ، وکلاء ، پروفیسرس ، صحیفہ نگاروں بشمول ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی ، چیف ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان ، منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب ظہیر الدین علی خان ، سابق رکن پارلیمان جناب سید عزیز پاشاہ ، وائس چانسلر پروفیسر جئے شنکر اگریکلچرل یونیورسٹی راجندر نگر ، پروفیسر پدمنا بھا راجو ، گنگا دھر پانڈا ، کمشنر انکم ٹیکس ، ضلع کلکٹر وقاراباد ، مسٹر سید عمر جلیل ، ضلع کلکٹر حیدرآباد ، مسٹر رگھونندن راؤ ، مسٹر ثاقب رسول خان ، مسٹر عازب رسول خان ، مسٹر ثارب رسول خان ، شاداں و وی آر کے انسٹی ٹیوشنس کے علاوہ بٹس پلانی کے فارغ التحصیل مرکزی و ریاستی سطح کے کئی عہدیدار کثیر تعداد میں شریک تھے ۔