شادی

   

حیدرآباد۔/14 مارچ، ( راست ) جناب محمد محبوب خاں عادل ریٹائرڈ لیاب ٹیکنیشن عثمانیہ ہاسپٹل کے فرزند مسٹر محمد مجیب خان رئیس پیانل پروڈیوسر نیوز 18 کا عقد نکاح جناب عبدالحفیظ مرحوم ( انڈین ایر فورس ) کی دختر کے ساتھ جمعہ 13 مارچ کو الفا فنکشن ہال، ٹولی چوکی میں انجام پایا۔ تقریب میں دوست احباب و رشتہ داروں کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس محمد عثمان خاں، محمد رحمن خاں اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔