شادی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب مرزا کریم اللہ بیگ کی دختر کی شادی 12 جولائی بروز جمعہ کنگس گارڈن فنکشن پیالیس ، فلک نما میں جناب سید شفیع احمد کے فرزند حافظ سید نثار احمد ( ایم بی اے ) مولوی ، فاضل جامعہ نظامیہ کے ساتھ بحسن و خوبی انجام پائی ۔ تقریب میں عزیز و اقارب اور مہمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مسرز مرزا یوسف بیگ اشرف ، منہاج الدین فاروقی ، معین احمد فاروقی ، اقتدار علوی ، پرویز انصاری ، مرزا جیلانی بیگ اویس نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔
٭٭ الحاج محمد عباس قریشی مرحوم کے فرزند محمد یعقوب قریشی حال مقیم شاہامہ یو اے ای کا عقد مسعود جناب اعظم قریشی کی دختر کے ساتھ بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ استقبالیہ نصیر گارڈن فنکشن پلازا شمشیر گنج ، جہاں نما میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل نکاح و استقبالیہ میں عزیز و اقارب دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محمد امجد قریشی ، محمد فاروق قریشی ، محمد عبداللہ قریشی اور محمد احمد قریشی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔