شادی

   

حیدرآباد۔ الحاج محمد عبدالقدیر قادری کی دختر کا عقد مسعود الحاج محمد خالد انور کے فرزند الحاج محمد شعیب انور ایم بی اے حال مقیم متحدہ عرب امارات کے ساتھ بروز پیر بعد نماز مغرب جگنو فنکشن پلازہ رنمست پورہ، بہادر پورہ میں بحسن خوبی انجام پایا۔ محفل نکاح و استقبالیہ میں عزیز و اقارب، دوست احباب کے علاوہ شہر کی مشہور شخصیتوں ، تاجرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ احمد عبدالعزیز قادری ، الحاج محمد اصغر خان، احمد رضی الدین قادری، احمد ذکی الدین، احمد سمیع الدین اور محمد احمد بایزید قادری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔