شادی

   

ورنگل ۔حضرت الحاج قاری مولوی غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری ملتانی سجادہ نشین بارگاہ حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ شیر پورہ ورنگل کی بھانجی سیدہ مدیحہ فاطمہ ( آفرین محمودی ) بی ایس سی میکروبیالوجی بنت الحاج سید عبدالرئوف حسینی محمودی این آر آئی محلہ شیر پورہ ورنگل کا عقد مسعود شیخ امام الدین ایم ٹیک اسٹرکچرل انجینئر ( حال مقیم بحرین ) ولد جناب الحاج شیخ عبدالقادر صاحب موظف لائن انسپکٹر ٹی ایس این پی ڈی سی ایل ورنگل کیساتھ تاج کنونشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں بعد نماز عشاء انجام پایا ۔ خطبہ نکاح سجادہ نشین حضرت الحاج غوث احمد محمودی نے پڑھا اور حضرت سید شاہ یحییٰ پاشاہ قادری شعیب بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت قادر محی الدین قادری ؒ عرس جاگیر ورنگل نے دُعاکی ۔ ولیمہ رائل گارڈن ہنمکنڈہ میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد و ولیمہ میں حضرت الحاج سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت معشوق ربانی ؒ عرس جاگیر ،الحاج قاری محمد مسعود احمد محمودی امام و خطیب عیدگاہ مٹھواڑہ ورنگل ، محمد عبدالباسط طاہر ، سید مسعود ٹی آر ایس قائد ، سید مخدوم حسینی ، الحاج خواجہ فرید الدین شریف محمودی ، محمد مبشر احمد محمودی ، محمد طاہر شریف محمودی ، خواجہ نظام الدین حسینی انجینئر ، محمد شرف الدین محمودی کے علاوہ دوست واحباب ، اقارب اور سلسلہ محمودیہ کے مریدین و معتقدین شریک تھے۔

شادی
گلبرگہ : الحاج محمد اشفاق احمد ولد الحاج محمد قادر صاحب محکمہ صحت کا عقد دختر سید ماجد علی پٹیل موظف محکمہ تعلیمات جیورگی سے انجام پایا، تقریبِ عقد مسعود اور ولیمہ کے موقع سید ماجد علی پٹیل (نوشہ کے خسر)، سید لیاقت علی،مرزا رحمت علی شاہ توکلی، سید کلیم اللہ توکلی، سید راشد علی پٹیل، سید لائق علی پٹیل، حضرت سید ضمیر الحسین توکلی مرزائی چشتی القادری، نوشہ محمد اشفاق احمد، حضرت سید عزیز احمد توکلی مرزائی چشتی القادری سجادہ نشین حضرت نور محمد پاشا توکلی مرزائی چشتی القادری قلندریؒ،انجنئیر محمد شاہد علی، ڈاکٹر ماجد داغی اور جناب یوسف پٹیل، ممتاز قائد جناب رحمن پٹیل جیورگی، جناب ابراحیم پٹیل جیورگی کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔