شادی

   

محبوب نگر :۔ مفتی عبداللہ حامد رشادی ناظم جامعہ تعلیم البنات محبوب نگر کی دختر کا عقد نکاح جناب محمد وارث علی ( عارف ) حیدرآباد کے فرزند مفتی محمد حسین علی ( عرفان ) حسامی کے ساتھ 13 اگسٹ جمعہ کو شاہی مسجد باغ عامہ ( پبلک گارڈن ) نامپلی ، حیدراباد میں انجام پایا ۔ مولانا سید بشیر احمد اشرف حسامی نے بعنوان شادی ، ادائیگی مہر اور سادگی سے انجام دینے کے عنوان پر خطاب کیا اور دعا فرمائی اور مولانا محمد غوث رشیدی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ اس موقع پر علماء و حفاظ کی کہکشائیں جن میں قابل ذکر مولانا محمد عبداللطیف افسر رشادی ، مولانا محمد مصدق القاسمی ، مولانا عبادبن ذکی ، حافظ ریاض احمد ، عبداللہ مظہر سماجی کارکن کے علاوہ معززین شہر دوست و احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔