شادی

   

پداپلی ۔جناب محمد امتیاز علی نصرت، موظف سینیر اسسٹنٹ، محکمہ جنگلات، و اردو صحافی نمائندہ سیاست ضلع پداپلی کے فرزند محمد عثمان علی ثاقب ،سافٹ ویر انجنیر کا نکاح الحاج محمد مخدوم ضیاء الدین قادری ،موظف چیف اڈمنسٹریٹیو آفیسر محکمہ جوڈیشیل، ساکن کریم نگر کی دختر نازیہ آفرین، بی۔ٹیک کے ہمراہ اتوار 12 ڈسمبر کو انجام پایا۔ استقبالیہ منگل 14ڈسمبر این۔این۔گارڈن، فنکشن ہال، اشوک نگر، ضلع کریم نگر میں ترتیب دیا گیا، اس موقع پر رشتے دار ، دوست احباب نے شرکت کی ، محمد ممتاز علی عشرت، محمد منہاج علی عترت, محمد عامر الدین ، خواجہ معین الدین ، محمد ظہیر احمد ، منعام ، نعمان ، عدنان اور رحیم حزیفہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔