شادی

   

محبوب نگر : محبوب نگر کی وضعدار اور معروف شخصیت جناب نصرت فاروقی ایڈوکیٹ مرحوم کی نواسی ڈاکٹر ادیبہ فردوس دختر سید مجیب الدین مدرس مدینہ ماڈل ہائی اسکول محبوب نگر کا نکاح جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں کے نواسے ڈاکٹر محمد عبدالرب فرزند محمد عبدالحکیم انجینئر کے ساتھ بتاریخ 26 ڈسمبر بعد عصر جامع مسجد محبوب نگر میں انجام پایا ۔ عروسہ کے والد سید مجیب الدین نے خطبۂ نکاح پڑھا اور حافظ مشتاق نے دعاء کی ۔ ولیمہ 28 ڈسمبر یو بی گارڈن میں ترتیب دیا گیا ۔ دونوں تقاریب میں ڈاکٹرز ، انجینئرز ، شعراء کے علاوہ سیاسی ، سماجی قائدین اور رشتہ داربڑی تعداد میں شریک تھے ۔ مکرم علی فاروقی ، ڈاکٹر عمر علی فاروقی ، سید معزالیاس ، مجاز ، مصیب ، نجیب الدین ، محمد شریف نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔