شادی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( راست ) : افضل مرزا محبوبی چشتی جانشین محبوب الہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتی ؒ کی دختر کی شادی الحاج محمد ضیا اللہ خاں آپٹیکل سائنٹسٹ کناڈا فرزند جناب نصرت اللہ خاں کے ساتھ 10 جنوری کو کنگس پیالیس فنکشن ہال گڈی ملکاپور میں انجام پائی ۔ حضرت سید شاہ مرتضیٰ پاشاہ نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ محفل عقد میں علماء کرام ، مشائخین عظام ، معززین ، مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔