شادی

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( راست ) جناب محمد یوسف کے فرزند محمد اشرف ( بی کام ) کی شادی جناب محمد جہانگیر کی دختر کے ساتھ 6 فروری اتوار کو بعد نماز عشاء شان باغ پیالیس عیدی بازار میں انجام پائی۔ جناب محمد سراج نے سرپرستی کی جبکہ جناب محمد شعیب نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
٭٭ حضرت سید شاہ ثانی نورالباقی حسنی الحسینی نقشبندی القادری عنایت اللہی المعروف ولی پاشاہ ؒ کے فرزند سید شاہ نور الحید نقشبندی کی شادی جناب سید انور علی قادری کی دختر کے ساتھ انجام پائی۔ 6 فروری بعد نماز عشاء انمول گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں استقبالیہ دیا گیا۔ حضرت سید شاہ نورالباقر نقشبندی القادری نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ محفل استقبالیہ میں علماء کرام، مشائخین عظام ، مہمانوں، عزیز و اقارب، دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی۔