شادی

   


حیدرآباد ۔ 5 نومبر ۔ ( راست ) جناب حبیب سعید بن حسین العیدروس کی دختر کی شادی محمد منیر احمد فرزند جناب محمد مقبول احمد کے ساتھ 4 نومبر بروز جمعہ ایم ایم گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں انجام پائی۔ خطبۂ نکاح حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر بن احمد العیدروس قبلہ نے پڑھا ۔ محفل عقد میں علماء ، مشائخین عظام کے علاوہ عزیز و اقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال عروسہ کے برادر مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس نے کیا۔