شادی

   

حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( راست ) جناب مشتاق احمد ناظم ڈیویژن جماعت اسلامی ہند برنداون کالونی ٹولی چوکی و بی ڈی ایم سورائٹ سولار اینڈ گرین انرجی سلیوشن کی دختر ماریہ تحسین ایم فارم (ریگولیٹری افیرس ) کی شادی اسٹیشن منیجر ریٹائرڈ سکندرآباد ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے فرزند محمد خالد سہیل بی ٹیک ( آئی ٹی ) ڈاٹا انالیسسٹ ڈیلائٹ حیدرآباد کے ساتھ 9 ڈسمبر کو ایس ڈی آر پرل پیالیس عطا پور میں انجام پائی۔ محفل عقد مولانا حامد محمد خان، ڈاکٹر مبشر احمد، ڈاکٹر ساجد عباسی، جناب شیخ مشیر بابا کے علاوہ ڈاکٹرس، انجینئرس، رشتہ داروں، دوست احباب اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب اشفاق احمد، اقبال احمد، محمد مجاہد حسین، معاذ احمد، محمد عبدالمتین، عبدالمجید اور محمد عبدالمجیب نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔