شادی

   


حیدرآباد ۔ 30 ڈسمبر ۔ ( راست ) شہر حیدرآباد کی مشہور و معروف شخصیت حکیم مظفر علی سجادؔ کے نبیرے اور حکیم مزمل احمد ساجد کے فرزند فضل احمد فیض(بی یو ایم ایس) کا نکاح جناب محمد عبدالماجد کی دختر کے ساتھ 24 ڈسمبر بروز ہفتہ یونائٹیڈ پیالس میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ اس مبارک محفل عقد میں شعبۂ طب کے ماہرین، مشائخین عظام ، علماء ، اطباء و حکماء ، ڈاکٹرس ، شعراء و ادیب ، ذی اثر سیاسی قائدین و عزیز و اقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال نوشہ کے برادران شہیر احمد شاھد اور حسن احمد شبیر نے کیا ۔