شادی

   


حیدرآباد۔ یکم جنوری ( راست) جناب محمد عبد الجلیل پرو پرائٹر رائل لیدر ورکس پارک لین سکندر آباد ساکن عیدی بازار کی دختر کی شادی جناب الحاج محمد احمد حسین گولڈن کنسٹرکشنس اسپیشل کلاس سول کنٹراکٹر سرپور کاغذ نگر کے فرزند ڈاکٹر محمد عامر حسین ایم بی بی ایس ۔ ڈی سی ایم ایس کے ساتھ بعد نماز جمعہ 30 ڈسمبر کوجامع مسجد سرور کونین فتح شاہ نگر معین باغ عیدی بازار میں انجام پائی ۔ مولانا ارشاد احمد باقوی نے خطبہ نکاح پڑھا۔ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم نے دعا کی۔ویڈس گارڈن میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا۔ محفل عقدواستقبالیہ میں ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی کے علاوہ علماء، مشائخ ، ڈاکٹرس ، انجینئرس، وکلاء، تاجر برادری اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی –