شادی

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید جمیل احمد کی دختر سیدہ کبشہ فاطمہ بی اے سائیکالوجی کا عقد مسعود محمد ثوبان یونس خاں ولد الحاج محمد یونس خان کے ساتھ 9 جنوری 2023 بروز پیر کو ایس ڈی آر ایس پرلس پیالیس عطا پور میں انجام پایا ۔ جس میں علماء و مشائخین اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عروسہ کے دادا الحاج سید خلیل احمد اور نانا الحاج مرزا اصغر علی بیگ ، سید شکیل احمد ، سید مسعود احمد ، سید محمد فاطر ، سید محمد یاسر ، سید محمد حاذق ، سید معید احمد ، سید سہیل احمد ، سید تجمل احمد ، سید فراز احمد اور سید مصباح احمد نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔