شادی

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : جناب شیخ اسمعیل کی دختر مس اسماء سلطانہ (ایم بی اے ، ایچ آر ) کا عقد مسعود مسٹر ارشد محمد ( پی ایچ ڈی ، آئی ٹی ، ایم ایس سی ، سی آئی ایس ، یو ایس اے ) فرزند جناب زاہد محمد بزنس مین کے ساتھ بروز منگل 31 جنوری 2023 کو بعد نماز ظہر مسجد التوحید سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ بعد ازاں استقبالیہ محبوب پرائیڈ پیالیس پلر نمبر 102 مغل کا نالہ کاروان روڈ میں ترتیب دیا گیا ۔ اس موقع پر مسرس شیخ محمد اسمعیل ، قدیر ، شیخ حسین ، شیخ ابراہیم ، محمد صلاح الدین ، محمد فاروق اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ استقبالیہ میں عزیز و اقارب ، دوست احباب ، رشتہ داروں کے علاوہ جناب ممتاز احمد خاں ایم ایل اے چارمینار ، این آر آئیز ، تاجرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔