شادی

,

   


کورٹلہ 24 /مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگارسیاست و نائب صدر پریس کلب کورٹلہ کے فرزند مولانامحمد غیاث الدین کی شادی جناب محمد اصغر علی ساکن شاہین نگر حیدرآباد کی دختر سے بسم اللہ کالونی جامع مسجد شاہین نگر حیدرآباد منعقد ہوئی ۔خطبہ نکاح مولانا عبدالسلام نے پڑھا۔ولیمہ کی تقریب کنگس گارڈن فنکشن ہال حاجی پورہ کورٹلہ میں منعقد ہوئی ۔جس میں شہر کورٹلہ کے علمائے ا کرام مفتی مولانا سید مظہر قاسمی ‘مولانا زاکر ‘مولانا عبدالرحیم طارق اسعدی ‘مولانا عبداللہ قاسمی ‘مفتی عبدالمجیب کے علاوہ دوست احباب رشتہ داروں کے علاوہ شہر کورٹلہ کی معزز شخصیتوں نے شرکت کی۔محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست‘ریاض الدین وسیم دوبئی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔