شادی

   


حیدرآباد 16 جولائی (راست) جناب محمد مجیب خاں کے فرزند محمد حاجی علی خاں کی شادی جناب محمد ماجد علی خاں مرحوم کی دختر کے ساتھ ہفتہ 15 جولائی کو ایس پی آر گارڈن فنکشن ہال، عطاپور، اپرپلی میں انجام پائی۔ تقریب میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ غوث ایوب، مصباح، اظہرالدین اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
٭ جناب محمد شجاعت علی خاں سلیم کے فرزند محمد مجتبیٰ علی خاں کی شادی جناب سید محی الدین حمید کی دختر کے ساتھ ہفتہ 15 جولائی کو میریڈین فنکشن پیالس ملک پیٹ میں انجام پائی۔ تقریب میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مصطفیٰ علی خاں، لیاقت علی خاں اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔