شادی

   

یلاریڈی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی کے متوطن محمد یعقوب مرحوم کے فرزند محمد مکرم رپورٹر کی شادی محمد خلیل متوطن کاماریڈی حال مقیم سعودی عرب کی دختر کے ساتھ 18 جنوری جمعرات کو بعد نماز عشاء کاماریڈی کے لمرا فنکشن ہال پر انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں رشتہ داروں کے علاوہ عہدیداروں، سیاسی قائدین، صحافیوں کے علاوہ دوست احباب نے کثرت سے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال محمد مشتاق، محمد مجیب، محمد محسن، محمد مدثر، محمد اطہر، منا نے کیا۔
پٹلم : محمد شادول کی دختر مہرون بیگم کی شادی حسین شیخ ساکن جکل کے فرزند کریم شیخ کے ہمراہ 19 جنوری صبح 11 بجے بھارت فنکشن ہال عیدگاہ روڈ پٹلم پر سادگی کے ساتھ انجام پائی۔عقد کے فرائض قاضی سید عبدالقدیر نے انجام دیئے۔ محفل عقد میں رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عزیز و اقارب نے مہمانوں کا استقبال کیا۔