شادی

   

حیدرآباد ۔ 19 اگست (راست) جناب محمد باقر حسین کے فرزند مسٹر محمد واجد حسین کی شادی جناب شیخ اسمعیل مرحوم کی دختر کے ساتھ 18 اگست کو انجام پائی۔ آج بعد نماز عصر مسجد منورجنگ یاقوت پورہ میں خطبہ نکاح پڑھا گیا اور سعید ولا فنکشن ہال رین بازار روڈ یاقوت پورہ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا۔ محفل عقد میں عزیزواقارب اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس محمد جاوید حسین، محمد رفیع اللہ، محمد ساجد، سید معین الدین، محمد علی، محمد صوفیان، سید اسمعیل اور مظفرحسین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔