شادی

   

حیدرآباد 23 اگسٹ (راست) جناب عبدالرحیم ملازم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے فرزند مسٹر محمد عبدالسمیع کا عقد مسعود جناب سید یوسف مرحوم کی دختر کے ساتھ 22 اگسٹ بروز جمعرات بعد نماز مغرب این آر کنونشن پلر نمبر 235 روبرو فش بلڈنگ سلیمان نگر رنگ روڈ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اسٹاف کے علاوہ عزیز و اقارب، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال مسرس محمد عبدالحمید، محمد عبدالماجد، محمد عبدالمجیب اور دیگر نے کیا۔
٭ ڈاکٹر محمد غلام دستگیر فیصل (آرتھوپیڈک سرجن) ولد جناب محمد جمال الدین رفیق کا عقد بروز پنجشنبہ 22 اگسٹ 2019 ء کو بعد نماز مغرب شاہی مسجد باغ عام نامپلی حیدرآباد میں ڈاکٹر ظعینہ منصور آنستھسالوجسٹ) دختر جناب منصور احمد سے بحسن و خوبی انجام پایا۔ استقبالیہ کنگس اے ایم گارڈن گڈی ملکاپور مہدی پٹنم میں ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب، دوست احباب، رشتہ داروں اور ڈاکٹرس، تاجرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔