شاد نگر رکن اسمبلی سے مسلمانوں کے وفد کی ملاقات

   

کیشم منڈل ،موضع نرداویلی عیدگاہ جانے والی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ
شادنگر 3 مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیشم منڈل کے موضع نردا ویلی سے تعلق رکھنے والے مسلم اقلیتوں کا ایک وفد محمد مقبول میناریٹی قائد کی قیادت میں شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر سے ایم ایل اے کیمپ آفس شادنگر میں ملاقات کرتے ہوئے موضع نردا ویلی میں واقع عید گاہ پر عید الاضحی سے قبل سی سی پلٹ فارم اور عید گاہ کو جانے والی روڈ پر سی سی روڈ تعمیر کروانے کیلئے نمائندگی کی۔ شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے مسلم اقلیتوں کی نمائندگی کو بغور سماعت کرتے ہوئے فوری طور پر کیشم پیٹ منڈل کے اے ای سے فون پر بات کرتے ہوئے عید گاہ اور عید گاہ جانے والی سڑک کا سروے کرتے ہوئے اسٹیمیٹ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اے ای نے عید گاہ کا دورہ کیا۔ کیشم منڈل کے نردا ویلی سے تعلق رکھنے والے مسلم اقلیتوں کے وفد کو شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے عید گاہ پلاٹ فام اور عید گاہ جانے والی سڑک پر سی سی روڈ جلد سے جلد تعمیر کروانے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر قاضی سید مقتدر علی صدر قاضی شادنگر۔ وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد علی خان بابر۔ کانگریس پارٹی اقلیتی قائد محمد ابراہیم۔ جبار خان۔ حفیظ خان۔ عزیز خان۔ محمد عامر حبیب خان۔ بھاسکر گوڑ مارکیٹ کمیٹی ڈائریکٹر۔ سید ابرار کے علاوہ نردا ویلی موضع سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات موجود تھے۔