شاد نگر میں ایک شخص کو کورونا سے متاثر ہونے پر اس علاقہ کو بند کردیا گیا

   

شادنگر۔/24مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر میں ایک سخص کو کورونا پازیٹو آنے کے فوری بعد پولیس حرکت میں آتے ہوئے شادنگر مین روڈ ۔ ایشور کالونی۔ وجے نگر کالونی کے تمام راستوں بند کرتے ہوئے مین روڈ شادنگر میں واقع تمام دوکانات کو پولیس نے بند کروادیا گیا۔ اور مذکورہ علاقوں کو کنٹینمینٹ زون کردیا گیا۔اور تمام راستوں کو بھی بند کردیا۔ شادنگر ٹاون کا رہنے والا ایک شخص اودے کمار ساکن وجے نگر کالونی شادنگر کی رپورٹ کورونا مثبت آنے کے ساتھ ہی تمام مختلف محکمہ جات کے سرکاری ملازمین فوری حرکت میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق اودے کمار کی رپورٹ مثبت انے کی اطلاع کے ساتھ ہی شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے شادنگر کا دورہ کرتے ہوئے مقامی پولیس جمعیت اور میڈیکل ٹیم کے ساتھ شادنگر کے گنج اور مین روڈ کے علاوہ دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ اور تمام تر احتیاط برتنے اور سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی۔ مثبت رپورٹ آنے والے اودے کمار کے متعلق پولیس اور میڈیکل ٹیم تفصیلی تحقیقات میں مصروف ہوگئے۔ میڈیکل آشا ورکرس کی ٹیم اور پولیس ٹیم نے سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے مثبت پائے والے شخص کی اس دوران کس کس سے ملاقات کی اس کی چھان بین میں مصروف ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ تجارتی علاقہ کو آنئدہ 14 دنوں کیلئے کنٹیمنٹ کردیا گیا۔باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ شادنگر سے مزید 30 افراد کو کورنٹائن کیا گیا۔ شادنگر بلدیہ کا عملہ شادنگر کے مختلف علاقوں میں اودیات کی چھڑکاو کے کام میں مصروف ہوگئے۔