شاد نگر میں سارقین کی 3 رکنی ٹولی گرفتار

   

طلائی زیورات اور ٹو وہیلر گاڑیاں ضبط، اے سی پی کا انکشاف

شاد نگر۔/13 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سائبر آباد پولیس کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں پیش آئے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث 3 افراد کو شاد نگر پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے سونا ، چاندی اور چھ عدد ٹووہیلر گاڑیاں جس کی جملہ مالیت 4 لاکھ 40 ہزار روپئے کو ضبط کرلیا۔ اس ضمن میں شاد نگر اے سی پی سریندر نے شاد نگر پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شاد نگر پی ایس ، میر پیٹ پی ایس، کیشم پیٹ پی ایس، کرتال پی ایس، آرجی آئی پی ایس، میلاردیو پلی پی ایس کے پولیس اسٹیشنوں میں مختلف مقامات پر مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار شدہ تینوں سارقین مذکورہ پولیس اسٹیشنوں میں درج کئے گئے مختلف کیسوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار شدگان میں دیپک وشوا کرما، پنڈت سورج پانڈیا، سی یادیا عرف اشوک ریڈی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ این پرکاش ریڈی ڈی سی پی شمس آباد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مذکورہ سارقین کو گرفتار کیا۔ اس موقع پر شاد نگر ٹاون سرکل انسپکٹر سریدھر کمار، این ترپتی ڈی آئی، دیوراج ایس آئی، ایس کرشنا، ایس آئی کے علاوہ دیگر پولیس ملازمین موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر شاد نگر اے سی پی سریندر نے ضبط شدہ 6 عدد ٹو وہیلر گاڑیوں اور سونے اور چاندی کے زیورات کو پیش کیا۔ شاد نگر پولیس ٹیم نے سارقین کی گرفتاری پراے سی پی سریندر نے ستائش کی۔