شاد نگر میں قمار بازی کے ٹھکانے بے نقاب ، 12 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اسپیشل آپریشن ٹیم سائبر آباد نے آج شاد نگر کے اطراف دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے دو ٹھکانوں کو بے نقاب کردیا ۔ فاروق نگر منڈل کے ایلی کٹہ میں یہ کارروائی کی گئی ۔ پولیس نے ان دو ٹھکانوں سے 12 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں دو مقامی صحافی بھی شامل ہیں ۔ ایس او ٹی کو اس کارروائی میں رئیل اسٹیٹ تاجر ، میکانک اور مقامی چھوٹے تاجرین بھی شامل ہیں ۔ گرفتار افراد میں رئیل اسٹیٹ تاجر لکشمیا ، میکانک نرسمہلو راجو اور سرینو مقامی افراد شامل ہیں ۔ ایس او ٹی ذرائع کے مطابق ان ٹھکانوں سے 44,470 ہزار روپئے ضبط کرلیے ۔