شاد نگر میں مکان کی چھت پر چیتا پایا گیا

   

بیہوش کرنے کے بعدنہرو زوالوجیکل پارک کو منتقلی
حیدرآباد 20 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شادنگر ٹاون میں ایک مکان کی چھت پر آج ایک پانچ سالہ نر چیتا دیکھا گیا ۔ اس چیتے کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بیہوشی کا انجکشن دینے کے بعد زو پارک منتقل کردیا گیا۔ کہا گیا کہ یہ چیتا آج صبح ایک مکان کی چھت پر بیٹھا دیکھا گیا تھا جس کے بعد وہاںسنسنی پھیل گئی ۔ اس کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے دور سے بیہوشی کا انجکشن دیا ۔ انجکشن کا اثر ہونے کے بعد اسے ایک پنجرہ میں بند کرکے نہرو زوالوجیکل پارک منتقل کردیا گیا ۔ پنجرے میں اس کا معائنہ کیا گیا اور اس کے جسم پر کوئی زخم کے نشان نہیں پائے گئے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ مکان مالک نے پہلے اپنی چھت پر چیتا بیٹھا گیا جس کے بعد وہا سنسنی پھیل گئی ۔ پھر اس نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو مطلع کیا ۔ یہ لوگ زو پارک کی ایک ٹیم کے ساتھ یہاں پہونچ گئے اور پھر بیہوش کرنے کے بعد اسے پکڑ لیا گیا ۔