شادنگر 14 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر شہر کے ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں شادنگر میونسپلٹی سے تعلق رکھنے والے 20 مستحقین کو 20 لاکھ 22 ہزار 320 روپے مالیت کے کلیان لکشمی و شادی مبارک چیکس شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح کندورگ، چودرگوڈہ اور فرخنگر منڈلوں سے تعلق رکھنے والے 140 مستحقین سمیت مجموعی طور پر 160 افراد کو ایک کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 560 روپے کے چیکس شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے تقسیم کیے۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے کہا کہ غریب گھرانوں کی بیٹیوں کی شادیوں کے لیے حکومت مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خاندانوں تک ان اسکیموں کے فوائد پہنچانے کے لیے افسران اور عوامی نمائندے مل کر اقدامات کریں۔ اس پروگرام میں میونسپل چیئرمین اگنور بسویشور، تحصیلدار ناگیا، مارکیٹ کمیٹی وائس چیئرمین بابر علی خان، سابق میونسپل چیئرمین اگنور وشوم، کونسلرز شراونی، کوپونوری پروین، مرلی موہن (اپّی)، پینٹیا، بچلی نریش، دلیپ، مادھولو یادو، جئے پرکاش، فرخگر منڈل پارٹی صدر سرکانت ریڈی، کندورگ منڈل پارٹی صدر کرشنا ریڈی، چودرگوڈہ منڈل پارٹی صدر راجو، مختلف دیہات کے سرپنچ اور دیگر افراد شریک تھے۔