شاد نگر کے حلقوں میں یوم تاسیس تقریب سادگی سے منائی گئی

   

رکن اسمبلی نے پرچم کشائی انجام دی ، تلنگانہ کی ترقیات پر قائدین کے خطابات

شاد نگر ۔3جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر شاد نگر حلقہ کے تمام چھ منڈلوں میں یوم تاسیس تقاریب انتہائی سادگی کے ساتھ اہتمام کیا گیا ۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے ٹی آر ایس پارٹی کیمپ آفس شاد نگر میں قومی پرچم لہرایا ۔ فرخ نگر منڈل ایم پی پی خواجہ اور ایس احمد نے ایم پی ڈی اور آفس شاد نگر میں قومی پرچم لہرایا ۔ اے سی پی آفس شاد نگر میں اے سی پی سریندر نے قومی پرچم لہرایا ۔ شاد نگر پولیس اسٹیشن میں شاد نگر ٹاؤن سرکل انسپکٹر سریدھر کمار نے پرچم لہرایا ۔ ریونیو ڈیویژنل آفس شاد نگر میں آر ڈی او شریمتی راجیشوری نے یوم تاسیس کے موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔ شاد نگر بلدیہ آفس میں بلدیہ چیرمین کے نریندر نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس کے علاوہ شاد نگر کے محتلف سرکاری محکمہ جات اور دیگر مقامات پر یوم تاسیس کے موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا اور یوم تاسیس پرچم کشائی کے مختلف مقامات پرمنعقدہ تقاریب میں رکن اسمبلی وائی انجیا یادو نے شرکتک ی ۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چھ سال قبل کافی جدوجہد کرنے پر ہی تلنگانہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہوا ہے ۔ علحدہ تلنگانہ حصول کا اہم مقصد تلنگانہ ریاست کو ترقی فراہم کرنا ہے جس عزم کے ساتھ چیف منسٹر کے سی آر نے کوشش کی تھی اس کو آحر کار حاصل کر کے ریاست کو ترقی کی سمت گامزن کیا ہے اور کئی ایک فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ریاست بھر کی عوام کو استفادہ حاصل کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے ۔

چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست بھر کی عوام کو استفادہ حاصل کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست بھر کی عوام کافی خوش ہے ۔ ریاست کو مزید ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر کوئی بھی ڈیولپمنٹ یا پھر تعمیری کام یا پھر پراجکٹوں کو عملی شکل دینے میں دور اندیشی سے کام کرتے ہیں ۔ پراجکٹوں کو لے کر کے سی آر کافی فکرمند ہیں اور جو وعدہ کئے ہیں اس کو ضرور پورا کریں گے ۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے بتایا کہ لکشمی دیوپلی پراجکٹ کے متعلق چیف منسٹر کے سی آر سے بات ہوئی ہے اور بہت جلد لکشمی دیو پلی پراجکٹ کو بھی عملی دکل دیتے ہوئے پانی سیراب کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ گھر پینے پینے کا پانی فراہم کریں گے ۔ مشن بھاگیرتا پراجکٹ کے ذریعہ گھر گھر پینے کا پانی فراہم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مختلف ترقیاتی اسکیمات کو روبہ عمل لایا گیا ۔ اس موقع پر گاندھی جی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر فرختنگر منڈل زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رام ریڈی ، ٹی آر ایس پارٹی سکریٹری اندے بابیا ، شاد نگر بلدیہ چیرمین کے نریندر ، سابق بلدیہ چیرمین اگنوروشوم ، شاد نگر بلدیہ کونسلر محمد سرور پاشاہ ، وینکٹ ریڈی کے علاوہ مختلف وارڈ کونسلرس ، مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے ۔