شاذیہ علمی کا نعرہ ’’انڈیا زندہ باد‘‘ احتجاجیوں سے ان کا سامنا

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک ویڈیو فلم میں بی جے پی قائد شاذیہ علمی کو پاکستانی احتجاجیوں کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ہندوستان اور وزیراعظم ہندوستان کے خلاف جنوبی کوریا میں نعرہ بازی کررہے تھے ۔ یہ منظر آن لائن دکھایا گیا ہے ۔ شاذیہ علمی نے جب ’’انڈیا زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تو اسے تمام افراد نے سنا ۔ علمی نے کہا کہ ہمیں صرف ایسا محسوس ہوا جیسے ہم نے ہمارے ملک کو گالی دینے والوں اور ہمارے وزیراعظم کو گالی دینے والوں کا جواب دیتے ہوئے اپنا فرض ادا کیا ہے ۔