شاذیہ علمی کو بی جے پی میں امتیازی سلوک کا سامنا

,

   

٭ دہلی کی بی جے پی لیڈر شاذیہ علمی نے پارٹی کے اندر امتیازی سلوک کا مسئلہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے بھید بھاؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے یہ مسئلہ پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں اٹھائی۔علمی نے کہا کہ میں اس مسئلہ کو کبھی بھی میڈیا میں اٹھانے کا نہیں سوچا تھا ، مگر واٹس ایپ گروپ سے ہی کسی نے اس مسئلہ کو لیک کردیا ہے۔ شاذیہ علمی نے تاہم واضح کیا ہے کہ اس مسئلہ کو مذہبی نقطہ نظر سے نہ دیکھا جائے چونکہ یہ معاملہ خالص ریاستی لیڈر شپ کی سیاست کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔