شاراپوا نے کیرولین کو باہر کردیا

   

ملبورن ۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ماریا شاراپوا نے آسٹریلین اوپن دفاعی چمپئن کیرولین ووزنیاکی کو ٹورنمنٹ سے باہرکردیا۔ پانچ مرتبہ کی چمپئن شاراپوا نے ثابت کردیا کہ وہ پوری طرح صحتیاب ہو چکی ہیں۔ انہوں نے دو گھنٹے 24 منٹ کے مقابلے میں کیرولین ووزنیاکی کو 3-6 ،6-4 ،4-6 سے شکست دی، جس کے بعد وہ میچ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔کیرولین ووزنیاکی نے میچ کے پہلے سٹ میں 1-4 سے آگے رہیں جس کے بعد شاراپوا نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ شاراپوا نے میچ کے بعد کہا کہ وہ ایک مشکل مرحلے سے سخت مقابلہ کرتے ہوئے گزری ہیں۔