شارجہ میں بیوی کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی تارک وطن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

شارجہ ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی تارک وطن کو شارجہ پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کی بیوی نے اپنا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، اسے گالی گلوج کرتا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شارجہ پولیس نے ٹوئیٹ پر فوری حرکت میں آتے ہوئے ہندوستانی خاتون تک رسائی حاصل کی اور 47 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔ گلف نیوز نے بتایا کہ چہارشنبہ کی رات پولیس کی کارروائی ہوئی اور 33 سالہ جاسمین سلطان نے روتے ہوئے اپنی بپتا سنائی جبکہ اس کی آنکھوں سے خون بہہ رہا تھا۔