شارجہ : دہلی کیپٹلز نے ممبئی انڈینس کو انڈین پریمیر لیگ کے آج ایک میاچ میں یہاں 4 وکٹ سے ہرا کر ڈیفنڈنگ چمپئن کی مشکلیں بڑھادی ہیں ۔ دہلی نے ٹاس جیتا اور پہلے فلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما کی ٹیم کی شروعات خراب ہوئی جیسا کہ خود کیپٹن 7 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔ پوری ٹیم 129/8 پر محدود رہی ۔ سوریہ کمار یادو نے 33 کا ٹاپ اسکور کیا ۔دہلی ٹیم کے اکشر پٹیل نے 3/21 کے ساتھ تباہی مچائی انہیں دہلی کی جیت کے بعد میاچ ایوارڈ بھی دیا گیا ۔ جوابی اننگز میں اگرچہ دہلی کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی جیسا کہ ٹاپ تین بیاٹسمین پرتھوی شا ، شکھر دھون اور اسٹیون اسمتھ معمولی اسکور پر آوٹ ہوگئے ۔ لیکن ریشپ پنتھ جو کیپٹن ہیں اور وکٹ کیپر بھی ہیں ، انہوں نے 26 رنز بنائے اور شریاس ائیر نے 33 ناٹ آوٹ کے ساتھ ٹیم کو 132/6 کے وننگ اسکور تک پہونچایا ۔ روی چندرن اشوین 20 رنز بناکر دیگر ناٹ آوٹ بیاٹسمین رہے ۔