دبئی ۔ متحدہ عرب امارات میں ادارہ فروغ سیاحت وتجارت نے شارجہ میں سیاحتی اور صحرائی سفر بحال کر دیے ہیں۔ ٹورسٹ گائیڈ کے مطابق اب مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو صحرا میں سیر و سیاحت کے پروگرام بنانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔