شارجہ ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون متحدہ عرب امارات میں ایک حادثہ میں اس وقت ہلاک ہوگئی جب اس کے لڑکے نے اپنی کار سے ٹکر دے دی ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق 17 سالہ لڑکی کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا ۔ یہ حادثہ شارجہ کے میولجا علاقہ میں پیش آیا۔ شارجہ پولیس نے حادثہ کے فوری بعد خاتون کو القاسمی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں خاتون کو مردہ قرار دیا گیا ۔ لرکے کے دوست نے بتایا کہ انڈین اسکول میں وہ بارہویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس ماہ اٹھارہ برس کا ہوگا ۔ وہ پانچ بچوں میں سب سے بڑا ہے۔
